سپریم کورٹ نے ٹیلی ویزن شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سے ہوئی آمدنی کو چھپانے کے معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو آج زبردست دھچکا دیتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ کو 2001-02 کی مدت میں ان کے انکم ٹیکس کے ری اسسمنٹ کی اجازت دے دی ۔
عدالت عظمی نے
اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ کی اپیل تسلیم کرلی ۔
ہائی کورٹ نے صدی کے عظیم اداکار بگ بی کو راحت دی تھی اور مالی سال 2001-02 میں کے بی سی سے ہوئی آمدنی کے ری اسسمنٹ سے انکم ٹیکس محکمہ کو روک دیا گیا تھا ۔